Heartly ghazal
کوئی سلسلہ نہیں جاوداں
تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی
میں تو ہر طرح سے ہوں رائیگاں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میرے ہم نفس تو چراغ تھا
تجھے کیا خبر میرے حال کی
کہ جیا میں کیسے دھواں دھواں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
نہ تیرا وصال، وصال تھا
نہ تیری جدائی، جدائی ہے
وہی حالت دل بد گماں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میں یہ چا ہتا ہوں ، کہ عمر بھر
رہے تشنگی میرے عشق میں
کوئی جستجو رہے درمیاں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میرے نقش پا تجھے دیکھ کر
یہ جو چل رہے ہیں انہیں بتا
ہے میرا سراغ ، میرا نشاں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی!!!!!
تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی
میں تو ہر طرح سے ہوں رائیگاں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میرے ہم نفس تو چراغ تھا
تجھے کیا خبر میرے حال کی
کہ جیا میں کیسے دھواں دھواں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
نہ تیرا وصال، وصال تھا
نہ تیری جدائی، جدائی ہے
وہی حالت دل بد گماں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میں یہ چا ہتا ہوں ، کہ عمر بھر
رہے تشنگی میرے عشق میں
کوئی جستجو رہے درمیاں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی
میرے نقش پا تجھے دیکھ کر
یہ جو چل رہے ہیں انہیں بتا
ہے میرا سراغ ، میرا نشاں
تیرے ساتھ بھی، تیرے بعد بھی!!!!!
Comments
Post a Comment